Categories
Breaking news

لاہور، بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی

Advertisement
لاہور میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی، جبکہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں بارش سے موسم بہتر ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، موئن جودڑو ملک کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں کا درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ نوکنڈی میں درجہ حرارت 46، سبی، نوابشاہ اور دادو میں 45، تربت 43، کراچی اور کوئٹہ میں 39، لاہور 37 اور پشاور میں درجہ حرارت 35 ڈگری رہا۔

علاوہ ازیں مون سون میں اس بار ملک میں اچھی بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10فیصد زائد ہوں گی، جبکہ کشمیر اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *