
وزیرِاعظم عمران خان کہتے ہیں کہ افسوس لاک ڈاؤن کیلئے تنقید کرنےوالی اپوزیشن آج جلسے کر رہی ہے، پہلے یہی اپوزیشن تنقید کر رہی تھی کہ لاک ڈاؤن کیوں نہیں کیا جا رہا۔
سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مجھ پر تنقید کرتی تھی کہ مودی نے لاک ڈاؤن کیا پاکستان میں نہیں کیا جا رہا،سیالکوٹ ملکی ایکسپورٹ کاحب بننے جا رہا ہے، نجی ایئر لائن سے پی آئی اے پر کارکردگی بہتر بنانے کا دباؤ بڑھے گا۔
Table of Contents
x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ابھی سے احتیاط کریں توسردیوں میں کورونا سے بچا جا سکتا ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر میں احتیاط نہ کی تو یہ سردیاں بہت مشکل سے گزریں گی، پہلے کی طرح احتیاط کی تو صنعت اور لوگوں کو بچا سکتے ہیں، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں چھوٹا طبقہ امیر اور باقی غریب رہ جائیں۔

عمران خان کا جو بائیڈن کے عزم کا خیر مقدم
وزیرِاعظم عمران خان نے ناجائز دولت کو ہدف بنانے سے متعلق امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے عزم کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کا سب سے آسان طریقہ ماسک لگانا ہے، جو علاقے ترقی میں پیچھے رہ گئے انہیں آگے بڑھانا ہے، ملک کی دولت بڑھنے تک لوگوں کو غربت سے نہیں نکال سکتے، چین صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھا کر سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ زرِمبادلہ کے ذخائر نہیں ہیں، ملک کی برآمدات بڑھانی ہیں اس کے لیے سیالکوٹ کی مدد کرنی ہے، ہری پورکی طرز پر سیالکوٹ میں بھی جدید یونیورسٹی بنائیں گے، چین سی پیک کے ذریعے مغربی علاقے کو ترقی دینا چاہتا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتی نظام کے تحت شہروں میں ماڈرن لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحتسٹی گورنمنٹ لے کر آ رہے ہیں، اپریل کے بعد مقامی حکومتوں کے الیکشن کرائیں گے، حماد اظہر اور رزاق داؤد نے کاروباری طبقے سے اچھے روابط قائم کر رکھے ہیں، گلگت بلتستان، بلوچستان، فاٹا اور پنجاب کے قبائلی اضلاع پیچھے رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
انہوں نے کہا کہ چین نے 30 سال کے دوران نچلے طبقے کو غربت سے نکالا، پیچھے رہ جانے والے طبقے کو آگے لانے کی پالیسی بنانا ہو گی، غربت سے نکالنے کے لیے ملکی دولت بڑھانا بہت ضروری ہے، جب ہم آئے تو ہمارے پاس پیسہ ہی نہیں تھا۔
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی ایکسپورٹ بڑھانا ہو گی، اسمال اور میڈیم انڈسٹری سے نوجوانوں کے لیے روزگار فراہم کرنا ہو گا، اسمال اور میڈیم انڈسٹری کے لیئے رکاوٹیں دور اور آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی، کاروباری طبقے کے تمام مسائل حل کرائیں گے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے دورانِ تقریر شرکاء کو ماسک لگانے کی ہدایت بھی کی۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کا مقابلہ ٹینٹ سروس والوں اور ڈی جے بٹ سے ہے، عظمیٰ بخاری
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ڈی جے بٹ کے علاوہ اور بھی بہت سے وینڈر ہیں۔
-
اگر قرضوں پر سود نہ دینا ہوتا تو ہمارے پاس وافر پیسہ ہوتا، شہباز گل
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج اگر قرضوں کی قسطوں پر سود نہ دینا ہوتا تو ہمارے پاس وافر پیسہ ہوتا۔
-
عظمیٰ بخاری نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کے بعد مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا۔
-
27ماہ میں 206 ارب کی وصولی کی: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کہتے ہیں کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ 27 ماہ میں مجموعی طور پر 206 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔
-
اپوزیشن کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہی ہے، شوکت یوسفزئی
وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔
-
حمزہ نے مریم سے دادی کی وفات کے دوسرے دن استعفیٰ مانگا، فیاض چوہان
پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز نے مریم نواز سے دادی کی وفات کے دوسرے دن استعفیٰ مانگا۔
-
پاکستان سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔
-
نمل کی طالبہ کو مزید وقت دینے کا صدر کا فیصلہ درست قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمل یونیورسٹی کی طالبہ کو تھیسز کے لیے مزید وقت دینے کا صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
-
لاہور: حوالات میں ملزم پرسرار طور پر ہلاک
لاہورکے غازی آباد تھانے کی حوالات میں ملزم پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
-
رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کا استعفیٰ کا اعلان
مسلم لیگ ن کے سندھ سےتعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔
-
لاہور: PDM جلسے سے قبل ڈی جے بٹ گرفتار، مقدمہ درج
لاہور پولیس نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لئے ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو گرفتار کر لیا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کےشر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں جن کےان پر احسانات ہیں۔
-
علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتایا جائے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو بائیڈن کی چاپلوسی کے بجائے علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتائیں ۔
-
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے وائٹ کار گینگ کا کارندہ گرفتار
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر چھاپا مار کر وائٹ کار گینگ کے کارندےکو گرفتار کر لیا۔
-
بارش متاثرین کیلئے 4 ارب روپے امداد کی منظوری
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بارش متاثرین کے لیے 4 ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔
-
اپوزیشن اور کورونا دونوں معیشت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اسلم اقبال
وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور کورونا دونوں قومی معیشت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
-
حافظ آباد کی رہائشی فرانسیسی خاتون جاں بحق
حافظ آبادمیں فرانسیسی نیشنلٹی ہولڈرخاتون جاں بحق ہوگئی، شوہر کا کہنا ہے کہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاکت ہوئی ہے، پولیس کہتی ہے پوسٹمارٹم کےبعدہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔