Categories
Breaking news

لاکھوں روپے کی غیرقانونی یوریا کھاد افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 72 لاکھ روپے کی غیر قانونی یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا ہے کہ ٹرک پر لدے کھاد کے 480 غیر قانونی تھیلوں کی براستہ چمن افغانستان اسمگلنگ کی کوشش کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی یوریا کھاد کو آلو کی پیٹیوں کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

اسد طاہر جپہ نے کہا کہ کسٹمز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.