
لاڑکانہ میڈیکل کالج میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ نوشین کاظمی کی کیمیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں زہر خورانی کے شواہد نہیں ملے تاہم یہ ضرور سامنے آیا ہے کہ نوشین کاظمی اینٹی ڈیپریسنٹ گولیاں لیتی تھی، اب صرف موبائل فون کی فارنزک اور ڈی این اے رپورٹ آنا باقی ہے۔
لاڑکانہ میڈیکل کالج میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، کیمیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی، ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ نوشین کاظمی کے بھیجے گئے نمونوں میں زہر خورانی کے شواہد نہیں ملے تاہم خون کے نمونوں میں نیند آور گولیوں کے ذرات پائے گئے ہیں۔
لاہور کی طالبہ سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کے واقعے نے نیا رخ اختیار کرلیا
ملزم حیدر کے والد محمد حسین کےمطابق حیدر کا 7 اکتوبر2021ء کو لڑکی سے دونوں خاندانوں کی رضامندی سے نکاح ہوا.
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ نوشین کے اہلخانہ نے اس سے متعلق بتایا بھی تھا وہ سکون کے لیے گولیاں لیتی ہے اور نوشین کے اہلخانہ بھی اینٹی ڈیپریسنٹ گولیاں لیتے ہیں۔
ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ، تحریروں کے فارنزک اور کیمیکل رپورٹس مکمل ہوگئی ہیں اور اب تک کی تحقیقات سے لگتا ہے کہ یہ خود کشی تھی قتل نہیں۔
ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کے مطابق اب صرف ڈی این اے رپورٹ اور موبائل فون کی فارنزک رپورٹ آنا باقی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی کا اسٹریٹ کرمنل ایف بی آئی ایجنٹ بن گیا
ایف بی آئی کے ایجنٹ پاکستانی شہری کامران نے القاعدہ اور داعش کے کئی سرکردہ لوگوں کو پکڑ وایا۔
-
کراچی میں روزنامہ ڈان کے فوٹوگرافر پر سیکیورٹی اہلکاروں کا تشدد
فیصل مجیب کا کہنا ہے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اس پر نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے شناخت کروانےکے باوجود موبائل فون ، کیمرہ اور ہیلمٹ توڑ دیا، جبکہ اسے ایک گھنٹے تک حراست میں بھی رکھا گیا۔
-
اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے، سراج الحق
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ہلال احمرافغانستان کے صدر مطیع الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
-
گورنر نے سندھ حکومت کا غیرقانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس مسترد کردیا
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی کسی شق میں واضح نہیں کہ خلاف قانون تعمیرات اور عمارتوں کےذمہ داروں کو کیا سزا وجرمانہ ہوگا۔
-
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علی امین گنڈا پور پر جرمانہ عائد
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی، دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔
-
بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے سے بدتمیزی پر نادرا افسر معطل
ویڈیو میں نادرا افسر شہری سےمکالمہ کرتے ہوئے کہتا ہے ’اس بڈھی کو کیوں لے کر آرہا ہے، 100 بار بھی چکر لگائے گا تو کام نہیں ہوگا، جاؤ گجرنالے پر جاؤ۔
-
ملک کو محفوظ بنانے کے لیے پسماندہ علاقوں کو معاشی استحکام دینا ہوگا، معید یوسف
مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں ملک کو مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے تو ہمیں جغرافیائی طور پر پسماندہ علاقوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہوگا۔
-
کراچی آرٹس کونسل میں چودہویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح
پاکستان پیپلز پارٹی 2008 سے اس صوبے میں حکومت کر رہی ہے، یہ کانفرنس بھی 2008 سے جاری ہے، وزیراعلیٰ
-
وزیر اعظم کی حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے، میاں افتخار
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے۔
-
ترقی اور عزت کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم سے 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کےافسران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر افسروں سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری نبھاتےہیں۔
-
گوجرانوالہ: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے کی خودکشی
پولیس کے مطابق خدیجہ کے والدین نے ایک ماہ قبل اس کی مرضی کے خلاف اس کی شادی حافظ آباد میں کردی تھی۔
-
گرین لائن منصوبے میں تاخیر پر منفی بات نہیں کرنا چاہتا، اسد عمر
اسدعمر نے کہا کہ دو ہفتےکا عرصہ ہوگا اس کےبعد بدتریج آپریشن بڑھےگا،10 جنوری کو گرین لائن کا فل کمرشل آپریشن شروع ہوگا۔
-
وزیر داخلہ کا ڈی آئی خان میں ایف سی، ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی، کے پی ساؤتھ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ خیبر پختون خوا ساؤتھ کے آئی جی ایف سی میجر جنرل منیر افسر نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔
-
پاکستان کی امریکا سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے کونسل انتخابات میں حمایت کی درخواست
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے امریکا سے بحری اُمور کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایم او کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی حمایت کی درخواست کی ہے۔
-
شوکت ترین کا آئندہ تین سے 4 ماہ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا عندیہ
کانفرنس سے خطاب میں شوکت ترین نے معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی، سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
-
معذور گداگر کی درخواست پر بھتہ خور پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری
معذور گداگر نے الزام لگایا تھا کہ وہ کینٹ اسٹیشن پر بھیک مانگتا ہے، جو کچھ ملتا، وہ فریئر تھانے کے سادہ لباس پولیس والے چھین کر لے جاتے ہیں۔