Categories
Breaking news

لاڑکانہ جیل میں 2 پولیس اہلکار ابھی تک قیدیوں کے ہاتھوں یرغمال

سینٹرل جیل لاڑکانہ —فائل فوٹو
سینٹرل جیل لاڑکانہ —فائل فوٹو

لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں 2 پولیس اہل کار ابھی تک قیدیوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

قیدیوں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے مطالبے پر قیدی محمد علی کھوکھر کو شکار پور سے لاڑکانہ جیل واپس لانے کے بعد اہلکاروں کو رہا کر دیا جائے گا۔

گزشتہ روز لاڑکانہ کی سینٹرل جیل کے قیدیوں نے جیل میں 7 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

جیل انتظامیہ نے قیدیوں سے مذاکرات کیے جس کے بعد قیدیوں نے 5 اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

قیدیوں کی جانب سے دیگر 2 پولیس اہلکاروں کو تب تک رہا نہ کرنے کا کہا گیا ہے جب تک شکارپور سینٹرل جیل منتقل کیے گئے قیدی محمد علی کھوکھر کو لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل نہیں کیا جاتا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاڑکانہ کے مطابق شکار پور منتقل کیے گئے قیدی محمد علی کھوکھر کو آج لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کیا جائے گا۔

قیدیوں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی قیدی محمد علی کھوکھر کو سینٹرل جیل لاڑکانہ منتقل کیا جائے گا یرغمالی دونوں قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.