
صوبہ سندھ کی لاڑکانہ جیل میں یرغمال بنائے گئے تمام اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا ہے، قیدیوں کا احتجاج محمد علی کھوکھر کی منتقلی کے لیے تھا یا پھر سہولتیں واپس لینا؟
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا جتھا غیرقانونی سہولیات واپس لیے جانے پر برہم ہے، محمد علی کھوکھر کی واپسی کا مطالبہ احتجاج کا بہانہ ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والے قیدیوں کو جنوری میں دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا، منتقل کیے جانے والے قیدیوں میں با اثر قیدی محمد علی کھوکھر بھی شامل تھا۔
Table of Contents
لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے یرغمال پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا
جیل انتظامیہ نےقیدیوں سے مذاکرات کیے جس کے بعد پہلے 5 اہلکاروں کو قیدیوں نے چھوڑا اور اب مزید دو اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں گرفتار قیدی کی واپسی کو احتجاج کا جواز بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی کھوکھر کو نقص امن کے خدشات کے پیش نظر جیکب آباد جیل منتقل کیا گیا ہے۔
قیدی محمد علی 2012 میں نوڈیرو تھانے کی حدود میں قتل کے مقدمے میں نامزد ہے، اس کےخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور آئندہ سماعت 19 فروری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے یرغمال بنائے گئے تمام 7 پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا۔
واقعہ لاڑکانہ سینٹرل جیل میں 5 دن قبل پیش آیا تھا جب قیدی محمد علی کھوکھر کی لاڑکانہ جیل سے شکارپور منتقلی پر احتجاج کرتے ہوئے قیدیوں نے7 پولیس اہلکاروں کو اپنی بیرکوں میں بند کردیا تھا۔
جیل انتظامیہ نےقیدیوں سے مذاکرات کیے، جس کے بعد پہلے 5 اہلکاروں کو قیدیوں نے چھوڑا اور اب مزید دو اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، سر میں کیل والی خاتون کا بیان
خاتون نے کہا کہ کسی شخص نے میرےسر میں کیل نہیں ٹھونکی، کسی کےخلاف کوئی دعوی نہیں ہے۔
-
مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان کی آمد پر شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہی مغرب کی نماز کی ادا کی۔
-
حکومت کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پالیسیوں کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی، وزیراعظم
عمران خان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں عوام کا بھر پور ساتھ رہا، پاکستان کے عوام نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا۔
-
پاکستان میں کتنے فیصد پینے کا پانی غیر محفوظ ہے؟ سینیٹ میں تحریری جواب جمع
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ نواب شاہ میں لیے گئے پانی کے 100 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے، گلگت اور میر پور خاص میں لئے گئے پانی کے تمام 100 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے۔
-
لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے یرغمال پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا
جیل انتظامیہ نےقیدیوں سے مذاکرات کیے جس کے بعد پہلے 5 اہلکاروں کو قیدیوں نے چھوڑا اور اب مزید دو اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔
-
پیپلز میڈیکل یونیورسٹی: پروین رند نے جنسی ہراسانی اور تشدد کا مقدمہ درج کروادیا
پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کی ہاؤس آفیسر نرسنگ کو جنسی ہراساں اور تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
شہزادہ چارلس سے ملنا اعزاز کی بات ہے، زلفی بخاری
زلفی بخاری نے کہا کہ شہزادہ چارلس نے وزیر اعظم کے لیے نیک تمنائیں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
-
نوابشاہ گرلز ہاسٹل معاملے پر عذرا پیچوہو کا پالیسی بیان
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ نواب شاہ میں گرلز ہاسٹل معاملے پر کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
-
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد
میڈیکل بورڈ نے موقف دیا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہے، ڈاکٹر فیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔
-
اختلافات اپنی جگہ عمران خان کے جانے پر اپوزیشن متفق ہے، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود اپوزیشن عمران خان کے جانے پر متفق ہے۔
-
افغانستان میں امریکا کا اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا، ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے امریکی اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے۔
-
وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر شاہ محمود قریشی نے سوالات اٹھا دیے، ذرائع
شاہ محمود نے کہا کہ وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیر التواء نہ رہے۔
-
سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کروایا گیا
ہارون الرشید نے کہا کہ حال ہی میں متاثرہ خاتون کا والد بھی فوت ہوا ہے، خاتون کو ڈاکٹر نے دو ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
-
اسلام آباد: لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کے گھر سے برآمد اسلحے میں اے کے 47، ایم پی4 گن اور ایم پی 161 گن شامل ہیں۔
-
درہ آدم خیل میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کرانے کا حکم
پشاور ہائی کورٹ نے درۂ آدم خیل میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کرانے کا حکم دے دیا۔
-
غلام نبی میمن ایک بار پھر ایڈیشنل IG کراچی تعینات
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر غلام نبی میمن کو ایک بار پھر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔