Categories
Breaking news

لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج بھی جاری

Advertisement
جنگ نیوز

دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرد ترین موسم میں سر کرنے والے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج بھی جاری ہے۔

Advertisement

ریسکیوذرائع کے مطابق لاپتہ کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے کے لیے سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کیا جائے گا، سرولینس طیارے میں جدید اور طاقت ور کیمروں کی سہولت موجود ہے۔

علی سدپارہ اور کوہ پیماؤں کی ٹیم اب تک لاپتہ

دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرد ترین موسم میں سر کرنے والے علی سدپارہ اور کوہ پیماؤں کی ٹیم کی تلاش اب تک جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آج کے آپریشن سے مفید اور حتمی معلومات مل سکتی ہیں، سرچ آپریشن شروع کرنے کے لیے موسم صاف ہونے کا انتظار ہے۔

کے ٹو سر کرنے والے علی سدپارہ کی ٹیم سے رابطہ منقطع

دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرد ترین موسم میں سر کرنے والے علی سدپارہ کی ٹیم سے مواصلاتی رابطہ کل سے منقطع ہے۔

کے ٹو مہم جوئی، غیر ملکی کوہ پیما شگاف میں گر کر لاپتہ

پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران حادثہ پیش آیا ہے، جس میں غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور اُن کی 2 غیر ملکی کوہ پیما پر مشتمل ٹیم 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *