
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچ کر ختم ہوگا یا اسلام آباد تک جائے گا؟ شاہ محمود قریشی جواب دیے بغیر چلے گئے۔
زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد اسد عمر کے ہمراہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ مارچ جاری رہے گا۔
پاکستان کی سمت کیا ہے؟ 75 سال بعد لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین موڑ پر آگیا ہے، اب فیصلہ کرنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچنے کا حتمی اعلان کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا مارچ راولپنڈی پہنچ کر ختم ہوگا یا اسلام آباد؟ شاہ محمود قریشی صحافی کے سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور فواد چوہدری شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیری مزاری، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، محمود خان اور عمر ایوب بھی موجود تھے۔
عمران خان نے اہم اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، اسلم اقبال، عون عباس، عامر کیانی، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر ارسلان خالد اور شفقت محمود کو بھی بلایا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ایک ارب 70 کروڑ کی گھڑی بیچنےکا معاملہ حل کرنا پڑے گا، خرم دستگیر
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریکویزیشن، ایوالویشن اور ادائیگی کس کو ہوئی اس کی دستاویز نکالنا ہوگی، ایک بہت بڑا بار ثبوت عمران خان پر آگیا ہے۔
-
گھڑی سے جڑا مشکوک کردار خواجہ آصف کا دست راست ہے، عثمان ڈار
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ساڑھے 3 سال بعد گھڑی کے نام پر ہی سیاست کرنی تھی تو بہتر تھا ہار مان لیتے۔
-
پولیس کا شیخ رشید کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ
پولیس نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ملاقاتیں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دے دیا۔
-
کراچی یونیورسٹی: چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کیس، 6 مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری
داد بخش کو چار جولائی 2022 کو مچھلی چوک ہاکس بے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
-
سکھر موٹروے منصوبے میں پونے 2 ارب کی کرپشن، ڈپٹی کمشنر فارغ
کرپشن کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور عباسی کو معطل کردیا گیا۔
-
صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدر مملکت اور گورنر کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی، انفرااسٹرکچر کی تعمیر، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
-
توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ، حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا۔
-
آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی زیر غور نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی حکومت کے زیر غور نہیں۔
-
فواد چوہدری کل شام تک عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرتے رہے
فواد چوہدری اس سے پہلے عمر فاروق کو حکومت پاکستان کے ٹھیکوں میں مدد دلوانے کا وعدہ بھی کرتے رہے۔
-
فرح نے اپریل 2019 میں تقریباً 28 کروڑ کے تحائف بیچے
فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا کہنا ہے کہ فرح خان نے عمران خان کے دور میں نہیں بلکہ شاہد خاقان عباسی کے دور میں ایمنسٹی لی تھی۔
-
یقین ہے عمر فاروق نے جو گھڑی دکھائی وہ نقلی ہے، کامل علی آغا
کامل علی آغا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایف بی آر کے اختیارات بھی حاصل کیے ہوئے ہیں۔
-
آرمی چیف کی ایکسپو سینٹر میں مندوبین سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 نمائش میں مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔
-
ہم نے کہا تھا عمران خان اسلام آباد نہیں آسکتے، مولانا فضل الرحمان
فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے انتشار کے باعث ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، ملک کی سلامتی کیلئے قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
-
وفاق کے اقدام پر جوابی حکمت عملی کیا ہو؟ عمران خان نے زمان پارک میں اہم اجلاس بلالیا
وفاقی حکومت کے اقدامات پر جوابی حکمت عملی کیا ہو؟ عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈرشپ کو آج رات زمان پارک بلالیا۔
-
اورنج ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون طیارے کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا
ایس پی سول لائینز ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق ڈرون طیارے کو فرانزک کیلئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔
-
کراچی: بغیر میٹر تبدیلی 617 روپے فی بل اضافی پی یو جی چارجز لگا دیے گئے
لالہ زار کیماڑی کے رہائشی سے بھی میٹر تبدیلی کے بغیر پی یو جی چارجز وصول کیے گئے۔