
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ بھی ہوگا اور استعفے بھی ہوں گے، استعفوں کا آپشن آخری آپشن ہے، یہ سمجھتے ہیں پہلا آپشن ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی یاد رکھے کھوکھر فیملی کے گھر گرانے کے زبانی احکامات کی ذمہ داری کوئی نہیں لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ یاد رکھیں کل آپ کو مقدمے اور پیشیاں بھگتنی پڑیں گی۔
انھوں نے شریف خاندان سے متعلق کہا کہ شریف فیملی کی خواتین کو اشتہاری قرار دیا جا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے بھی شیخ رشید سے دس سوالات پوچھ لیے
راولپنڈی (جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر…

ان کا کہنا تھا کہ کھوکھر فیملی کیخلاف 27 مقدمات درج کر لیے ہیں، کھوکھر فیملی کے بچوں پر بھی مقدمات درج کر لیے۔
رانا ثنااللّٰہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھوکھر فیملی کو میاں نواز شریف کیساتھ کھڑے رہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
لیگی صدر پنجاب نے کہا کہ غیرت اور شرم و حیا سے عاری انتقام آپ کو بھی بھگتنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بابا رحمتے نے کھوکھروں کے ایک ایک انچ کی انکوائری کی، بنی گالا ریگولرائز ہوسکتا ہے، آپ مخالفین کے گھروں پر بلڈوزر چلانا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا نے منشیات کے کاروبارکی تصدیق کی، اے این ایف کا دعویٰ
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ…

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال رکھا، شیرینیاں ہماری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انشااللّٰہ لانگ مارچ بھی ہوگا اور استعفے بھی ہوں گے، استعفوں کا آپشن آخری آپشن ہے، یہ سمجھتے ہیں پہلا آپشن ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ استعفوں کا آپشن صحیح وقت پر استعمال کیا گیا تو ضمنی انتخابات کا موقع نہیں ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہم این آر او مانگ رہے ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے میں پولیس اور طاہرالقادری کے چاہنے والوں میں تصادم ہوا، اس واقعے میں کسی قسم کی منصوبہ بندی کا عنصر نہیں تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
مردم شماری نتائج کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ پہلے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کی جائے۔
-
نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس، احسن اقبال پر فرد جرم عائد
نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
-
وزیراعظم عمران خان کی حکومتی سسٹم سے متعلق تجویز
وزیراعظم عمران خان نے تجویز دی ہے کہ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالنے سے پہلے گورنمنٹ سسٹم سے متعلق پوری طرح بریفنگ دی جانی چاہیے۔
-
حمزہ شہباز اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کرتے تو ان کی تعریف کرتا، فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کرتے تو میں تالیاں بجاکر ان کی تعریف کرتا۔
-
PDM والے قوم کیلئے نہیں نیب کی وجہ سے نکلے ہیں: رہنما JUI F
جمعیت علمائے اسلام ف کے باغی رہنما سابق صوبائی جنرل سیکریٹری شجاع الملک کا کہنا ہے کہ ہر کارکن کے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ پارٹی کی رکنیت اور تنظیم سازی میں خیانت ہوئی ہے۔
-
سابق جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار کا قتل، عاصم کیپری، اسحاق بوبی کو سزائے موت
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن امیر حیدر شاہ ایڈووکیٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
-
وائلڈ لائف کی جگہ پر عمران خان نے اپنا گھر بنالیا،جاوید ہاشمی
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی جگہ پر عمران خان نے اپنا گھر بنالیا ہے۔
-
طارق جمیل اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے
ممتاز عالمِ دین طارق جمیل کو عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے سچارج کردیا گیا ہے۔
-
استعفوں کو اب ٹھنڈ لگ گئی ہے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ پچھلے دو تین دن سے ایک نان ایشو کو مسئلہ بنانے کی کوشش کی گئی اور اب استعفوں کو ٹھنڈ لگ گئی ہے۔
-
کراچی: موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، شہری جاں بحق
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار شہری جاں بحق ہو گیا۔
-
پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے، شیخ رشید احمد
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔
-
کراچی: کلفٹن میں ڈاکے ڈالنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن کی پولیس نے علی بابا چورنگی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ کے افسران کے کورونا ٹیسٹ شروع
وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ کے افسران کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
DG انسٹیٹیوٹ برائے بحری سائنس کیلئے کابینہ کو 2 نام بھجوا دیئے گئے
نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے بحری سائنس کے ڈی جی کی تعیناتی کیلئے کابینہ کو 2 نام بھجوا دیئے گئے ہیں۔
-
میڈیکل کالجز کے ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت جارہے ہیں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز کے ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت جارہے ہیں۔
-
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔