پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔
عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس رپورٹ کا حصہ ہے، علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کر چکی ہے، پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان کی دھمکی بھی دی تھی۔
اسلام ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہو گا، خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے۔
لاہور : پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کےلیے انصاف فورس بنالی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے لانگ مارچ کےلیے نوجوانوں پر مشتمل انصاف فورس بنالی۔
آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کے لیے نہیں ہو سکتا، احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے، ایئرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کے الیکٹرک نے لوگوں کو بہت تکلیف دی ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے لوگوں کو بہت تکلیف دی ہے۔
-
تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں، اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔
-
عمران خان غیرملکی چینلز پر ملک کی ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
چیئرمین پی سی پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ایجنسیاں عمران خان کو مارنے کے درپے ہیں تاکہ نام ان لوگوں پر آئے جن پر عمران خان الزام لگارہے ہیں۔
-
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی
اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی۔
-
تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
-
توشہ خانے کے کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے۔
-
ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا، غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتا ہے۔
-
لانڈھی میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش ملنے پر تفتیش کا آغاز
کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
-
نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا
نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا، نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔
-
عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔
-
ریحام خان نے ٹوئٹر بند ہونے سے پہلے کس چیز کا مطالبہ کر دیا؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر بند ہونے سے پہلے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
-
مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے، نواز شریف
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی صاحب کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔
-
اسلام آباد، تیندوؤں کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری
ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے تیندوؤں کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری کردیا۔
-
عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے زمان پارک میں ملاقات کی۔
-
مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی، مفتی تقی عثمانی
صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ 20 نومبر کو ادا کی جائے گی۔
-
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو نوٹس
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو 23 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔