
کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب موجود مشکوک افراد کا ڈی این اے سیمپل بھی لیا جائے گا۔
پولیس نے کہا کہ قائد آباد تھانے کے ہیڈ محرر، ڈیوٹی افسر سمیت 3 اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے، معطل اہلکاروں کے خلاف محکمۂ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لانڈھی سے لاپتہ بچی کی تشدد شدہ لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق
وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے آئی جی سے تفصیلی رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ درندگی کرنے والے مجرم کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے مقتول بچی کے والد کے ساتھ تعاون نہیں کیا تھا، علاقے سے سی سی ٹی وی ویڈیو سے بھی ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے لانڈھی میں تین روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی، بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔
بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ دو روز تک تھانے جاتے رہے مگر نہ مقدمہ درج ہوا، نہ ہی پولیس نے کوئی مدد کی۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ، تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔
-
تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
-
توشہ خانے کے کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے۔
-
ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا، غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتا ہے۔
-
نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا
نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا، نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔
-
عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔
-
ریحام خان نے ٹوئٹر بند ہونے سے پہلے کس چیز کا مطالبہ کر دیا؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر بند ہونے سے پہلے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
-
مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے، نواز شریف
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی صاحب کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔
-
اسلام آباد، تیندوؤں کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری
ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے تیندوؤں کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری کردیا۔
-
عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے زمان پارک میں ملاقات کی۔
-
مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی، مفتی تقی عثمانی
صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ 20 نومبر کو ادا کی جائے گی۔
-
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو نوٹس
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو 23 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
-
بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
-
کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں لیاری گینگ وار کے کارندوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
-
کراچی: ایک دن میں PIA کے 2 جہازوں سے پرندے ٹکرا گئے
کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں پی آئی اے کے دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے۔
-
وزیراعظم شہباز شریف کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی زندگی تبلیغ و اشاعت اسلام کے لیے وقف رہی۔ مفتی رفیع عثمانی کی ملی اور دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔