
کراچی کے علاقے لانڈھی میں تین روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش خالی پلاٹ سے مل گئی۔ بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔
بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ دو روز تک تھانے جاتے رہے مگر نہ مقدمہ درج ہوا، نہ ہی پولیس نے کوئی مدد کی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے تفصیلی رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ درندگی کرنے والے مجرم کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل سے متعلق اہم شواہد مل گئے ہیں۔
لانڈھی مسلم آباد سے 3 روز پہلے اغوا ہونے والی بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی۔ بچی قریب ہی واقع گل احمد کالونی کی رہائشی تھی۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ بچی کے سر اور جسم پر زخموں کے متعدد نشانات بھی ہیں۔
ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور بتایا کہ واقعے سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں، بچی کے لواحقین کے بیانات لے لیے گئے ہیں جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ڈی این اے کروایا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں متعلقہ تھانے کے ڈیوٹی افسر کی نااہلی سامنے آئی ہے، غفلت برتنے والے تمام اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
جاپان: وزارت خزانہ کی گرفتار افسر سفارتخانے کی کوششوں سے رہا
جاپان میں تعینات سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کو اگلے چند دنوں میں پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔
-
خیبر میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے ملزم کو دو بار سزائے موت کا حکم
عدالت نے ملزم زیور شاہ کو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا۔ مجرم نے 2020 میں اپنی بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔
-
توشہ خانہ گھڑی فروخت کی تفتیش کا دائرہ کراچی تک پھیل گیا
توشہ خانہ گھڑی کی فروخت کی تفتیش کا دائرہ کراچی تک پھیل گیا۔
-
عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں، ذلفی بخاری
اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پوری زندگی میں ان کی عمر فاروق ظہور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
-
منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، خواجہ آصف
وزیردفاع نے کہا کہ عمران خان مسلسل الزامات لگارہے ہیں، ہمارے لیے تمام جنرلز قابل احترام ہیں، سیاسی مقاصد کیلئے فوج کو استعمال کرنے کی روایت عمران خان نے قائم کی ہے۔
-
صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے
مرحوم مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔
-
عمران خان کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔
-
گھڑیوں کے ڈیلرز سے پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کروائی، عمر ظہور
عمر فاروق نے کہا کہ ذلفی بخاری کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، یہ ہمیں سرمایہ کاری وغیرہ کیلئے دعوت دے رہے تھے، ہم سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
-
ہوشاب: خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد ایم 8 میں آئی ای ڈیز نصب کرنے کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق ہوچکا، رسمی اعلان باقی ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے،رسمی اعلان باقی ہے۔
-
لاہور ہائیکورٹ: فوجداری مقدمے کی وجہ سے پولیس میں تقرری روکنے کیخلاف درخواست خارج
لاہورہائیکورٹ نے فوجداری مقدمے کی وجہ سے پولیس میں تقرری روکنے کے خلاف درخواست خارج کردی۔
-
سنجرانی نے تحریک انصاف کی ناراضی کو ہوا میں اڑا دیا
پی ٹی آئی کی جانب سے صادق سنجرانی کو دھمکی دی گئی کہ مستعفی نہ ہونے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔
-
کرشنگ تب شروع کریں گے جب حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی، ذکا اشرف
پنجاب شوگرملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری ذکا اشرف نے گنے کی امدادی قیمت 300 روپے من مقرر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی پر تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے، چوہدری شجاعت
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے۔
-
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
-
سکھر ایئرپورٹ کی لینڈنگ لائٹس خراب، رات میں جہاز نہیں اتر سکتا، پی آئی اے
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سکھر ایئرپورٹ کی لینڈنگ لائٹس کل شام سے پہلےفعال کر دی جائیں گی۔