Categories
Breaking news

لادی گینگ کے ہاتھوں 2 مغوی قتل، بزدار نے نوٹس لے لیا

ڈی جی خان: ڈاکوؤں کے ہاتھوں 3 مغویوں میں سے 2 قتل

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 مغویوں کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ڈی جی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں نے 3 افراد کو اغواء کر لیا۔

تمن کھوسہ: اغوا ہونے والے 3 مغویوں میں سے 2 قتل، پولیٹیکل اسسٹنٹ

پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک کا کہنا تھا کہ لادی گینگ کے ڈاکوؤں نے آج صبح تینوں افراد کو اغواء کیا تھا۔

ڈاکوؤں نے اغواء کے بعد 2 افراد کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا جب کہ تیسرا شخص اب بھی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے۔

ڈاکوؤں نے ایک مغوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے اس کی ویڈیو بھی وائرل کر دی۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ کا کہنا تھا کہ مقتولین رمضان اور خادم کی لاشیں مل گئی ہیں، جبکہ تیسرا مغوی خیر محمد ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے۔

سرگودھا: پولیس مقابلے میں 2اغوا کار ہلاک، مغوی قتل

سرگودھا میں اغواکاروں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آیا ہے۔ مقابلے میں2 اغوا…

حکام کا کہنا ہے کہ لادی ڈکیت گینگ کے خلاف بارڈر ملٹری پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *