Categories
Breaking news

ق لیگ کا عمران خان کی کال پر بڑے قافلے اسلام آباد لے جانے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے رہنما موسیٰ الہٰی نے عمران خان کی کال پر اسلام آباد بڑے قافلے لے جانے کا اعلان کردیا۔

سرائے عالمگیر میں موسیٰ الہٰی اور حسین الہٰی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے خطاب کیا اور کہا کہ ہمارا ملک جماعتوں سے بہت آگے نکل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ادھر نہ مسلم لیگ ق ہے اور نہ کوئی تحریک انصاف ہے، ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موسیٰ الہٰی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک ہی ہیں، عمران خان نے راولپنڈی یا اسلام آباد کے لیےکال دی تو بہت بڑے قافلے لے کر آؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں نہیں روک سکتی۔

ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ گجرات کی عوام کو روکنا ہے تو ایٹم بم تیار کرو، حقیقی آزادی مارچ میں ق لیگ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *