Categories
Breaking news

قیامت تک میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی، شہباز شریف

Advertisement
Advertisement

قیامت تک میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ الٹے ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ شہباز شریف کے…

جج جواد الحسن نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ مجھ سے بے شک 25 سال کی تاریخ لے لیں لیکن بوجھ آپ پر ہی پڑے گا۔

شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں جو کچھ کہا اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا اور ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ بھی نہیں بن سکا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج آپ کی درخواست پر فیصلہ کردیا جائے گا۔

شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف قیامت تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے اور یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف لندن سے خبر چھپائی گئی تاہم یہ جس نے چھپوائی اس کا نام نہیں لوں گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *