Categories
Breaking news

قوم 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، فضل الرحمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں 23 مارچ کے مہنگائی مارچ میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت کی شکست اپوزیشن کی فتح ہے، عوام اب اس حکومت کو مزید قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

حکمرانوں کی پالیسیوں نے ترقی کاراستہ روک دیا، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ادارے اعتراف کرچکے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی حکمران جماعت کا اس سے بھی برا حال ہوگا، عوام کی حقیقی رائے اب سب کے سامنے آ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کی تیاریوں کے لیے کام کیاجائے، ناجائز، نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، ہمارا مطالبہ جنرل الیکشن کا ہے۔

پرویز رشید کے نئے سال کی آمد پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے وار

سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی وزیراعظم پر تنقید کے وار کردیے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ غریب آدمی اپنے بچے گھروں میں قتل کردیتے ہیں، بچوں کی بھوک دیکھی نہیں جاتی، غریب آدمی کے لیے موت آسان، زندگی مشکل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ایک مرحلہ مکمل ہوچکا، جس میں حکمراں جماعت کو شکست ہوئی، بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کو زیادہ ووٹ ملنا اپوزیشن کی فتح ہے۔

غریب عوام کا عمران خان کے سوا کسی نے نہیں سوچا، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کا عمران خان کے سوا کسی نے نہیں سوچا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کامیاب تجربہ ثابت ہوا، عوام کے جذبات کی ترجمانی کی، اگلے مرحلے میں بھی حکمراں جماعت کا اس سے برا حشر ہوگا، قوم ثابت کرے گی پچھلے الیکشن میں اس کی کامیابی جعلی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں منی بجٹ لایا گیا، اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی، بغیر بحث کے منی بجٹ کا معاملہ بلڈوز کیا گیا، موجودہ صورتحال سے نکلنا اب پوری قوم کی ذمہ داری بن چکی۔

مخالفین کی سیاسی دکانیں بند ہوچکیں، حماد اظہر

وزیر توانائی حماد اظہر نےکہا ہے کہ مخالفین کی سیاسی دکانیں بند ہوچکی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے حکومت پاکستان کو قرض نہیں دیا، جتنے بھی قرض لیے گئے وہ کمرشل بینکوں سے لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی سوچ پی ڈی ایم کی طرح ہی ہے، پی پی کو کبھی اپنا مخالف نہیں سمجھا، اس بلدیاتی الیکشن میں وہ غیر جانبدار نظر آئے ہیں، وہ ہمارا حصہ نہیں لیکن پارلیمنٹ میں ہمارے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.