
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خریدوفروخت، دھونس، دھاندلی ن لیگ کا طرۂ امتیاز ہے، اوپن ووٹنگ کی مخالفت وہ کرتا ہے جس کا خریداری کا ارادہ ہو، قوم پوچھے یہ کیوں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔
شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کا ماضی کرپشن سے سجا ہوا ہے، وہ لوگ آج بھاشن دے رہے ہیں، ہم اداروں پر یقین رکھتے ہیں، لیگ والے لین دین پر یقین رکھتے ہیں، ملک میں سیاست کی خریدوفروخت کی روایت قائم کرنے والی پارٹی سیخ پا ہے، ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔
شبلی فراز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی کیوں مخالفت کر رہے ہیں؟ الیکشن میں وہ لوگ جیتیں جو عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ نے خود 23 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا کہا تھا، عمران خان نے یہ چیلنج قبول کیا، اور دوبارہ الیکشن کا کہا۔

Table of Contents
سینیٹ الیکشن: پرویز رشید کی اپیل مسترد
الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے لیڈر کی پہچان ہے کہ وہ نہ دباؤ میں آتا ہے اور نہ مرعوب ہوتا ہے، ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ کی تجویز بھی دی ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہیں، دوبارہ الیکشن پر انہیں وہی ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں سے سینیٹ کے ریٹ کا پوچھیں ہمیں نہیں پتا، اپوزیشن کو اسلام آباد میں حفیظ شیخ شکست دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لیڈر شپ جھوٹ پر مبنی بیان دیتی ہے، ان کی تربیت دھوکا، فریب، جعل سازی، دھونس پر کی گئی ہے، رانا ثناء اللّٰہ اور جاوید لطیف جیسے لوگوں نے امن خراب کیا، یہ نوسرباز ہیں جو مختلف روپ میں آجاتے ہیں۔

ڈسکہ ضمنی انتخابات، دھاندلی کے الزامات پر وزیراعظم کا ایکشن
وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ میں اپنے امیدوار کو 20…

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرپشن سے بھری ان کی تاریخ ہے، دھاندلی کرتے ہیں، کرپشن کرتے ہیں اور پھر پریس کانفرنس کرتے ہیں، ہمارا ووٹ بینک اوپر جارہا ہے، ان کا ووٹ بینک نیچے جارہا ہے، ہم ان کی طرح پوزیشن نہیں بدل رہے ہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا، ہمیں فیصلہ قبول ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں بھی ہمارے امیدوار نے اعتراضات جمع کرائے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج ہم اس فیملی سے ملنے گئے جن کا بیٹا شہید ہوا ہے، ان کی ایک ہی ڈیمانڈ تھی کہ ان کو عدالت میں گھسیٹا جائے، شہیدوں کے لواحقین کی ڈیمانڈ ہے ان کو عدالت میں لایا جا ئے۔
x
Advertisement
قومی خبریں سے مزید
-
ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں، یاسمین راشد
وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسن مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔
-
کراچی: گوٹھ اسکیم کی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام
پولیس نے کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کی کچی آبادی شہباز گوٹھ اسکیم 33 میں اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے مارے: نوشین افتخار
19 فروری کو ہوئے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے الزام عائد کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے برسائے گئے۔
-
پاکستان: اب تک کورونا وائرس کے 5 لاکھ 73 ہزار کیسز
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہو چکی ہے۔
-
خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر، وکیل کورونا کا شکار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست پر سماعت درخواست گزار کے وکیل کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔
-
تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا، سعد رفیق
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا، یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے۔
-
سینیٹ الیکشن میں واؤڈا نے امریکی شہریت قبول کی: قادر مندوخیل
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کہتےہیں کہ سینیٹ کے الیکشن میں فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت قبول کی ہے۔
-
عمران خان دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال کریں گے
بھارت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دورہ سری لنکا کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
-
کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گِناجائے، فیصل سبز واری
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری الگ الگ کام ہیں، کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گنا جائے۔
-
اپنے لئے انصاف کیلئے شاید قدم نہ بڑھاؤں: پرویز رشید
مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کہتے ہیں کہ اپنے لئے انصاف کے لیے شاید میں قدم نہ بڑھاؤں، میرا دل فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر مائل نہیں ہو رہا۔
-
عوام کی خدمت اپوزیشن کے بس کی بات نہیں: عثمان بزدار
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن شور مچانا جانتی ہے، عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
-
کراچی میں مطلع صاف رہنے کا امکان
-
وزیراعظم عمران خان دورۂ سری لنکا کے لیے روانہ
وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے کی دعوت پر دورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہوگئے۔
-
ہر آدمی موجودہ حکومت سے تنگ ہے، شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے پاکستان کو تاریخی منہگائی دی، غربت میں دھکیل دیا، ہر آدمی موجودہ حکومت سے تنگ ہے۔
-
سینیٹ الیکشن: پرویز رشید کی اپیل مسترد
الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی۔
-
رحیم یار خان: خاتون کا مبینہ قتل، 3 نندیں، ساس زیرِ حراست
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ طور پر قتل کی گئی خاتون کی سسرال سے لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے مقتولہ کی 3 نندوں اور ساس کو حراست میں لے لیا ہے۔