Categories
Breaking news

قوم فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کر رہی ہے: امیر مقام

امیر مقام —فائل فوٹو
امیر مقام —فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور امیر مقام نے کہا ہے کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ نے عمران نیازی کو ڈاکو ثابت کر دیا ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی 4 سالہ حکومت میں سابق فاٹا کے 440 ارب روپے بھی ہڑپ کیے گئے۔

عمران خان نے ملک کو 19 ہزار ارب کا مزید مقروض کیا، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں ملک پر 19 ہزار ارب کا قرض چڑھا اور معیشت تباہ اور برباد ہوگئی۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بہت جلد ملک بحرانوں سے نکل جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *