پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں بھرپور انداز میں شروع کردی ہیں، قومی کھلاڑیوں نے ماؤنٹ منگنوئی میں طویل ٹریننگ سیشن کیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتے کو شروع ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز میں اب صرف ایک دن رہ گیا ہے۔میچ کی تیاری کے لیے ٹیم پاکستان نے ماؤنٹ منگنوئی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور سلیپ میں کیچز کی خوب پریکٹس کی، اس کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کا طویل سیشن ہوا۔پہلے ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کے باعث بابر اعظم، امام الحق اور شاداب خان ٹیم کا حصہ نہیں اور محمد رضوان ماؤنٹ منگنوئی میں ہونے والے ٹیسٹ میں پہلی بار پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
