Categories
Breaking news

قومی ٹیم میں موقع ملا تو اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلوں گا، شرجیل خان

Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں موقع ملا تو پہلے کی طرح اٹیکنگ کرکٹ کھیلوں گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ تین سال کرکٹ سے دور رہا ہوں جو میرے لیے بہت مشکل وقت تھا،تاہم پابندی کے دوران بھی اپنے آپ کو متحرک رکھتا تھا۔شرجیل خان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہدف ضرور ہے لیکن ابھی ٹارگٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اچھی پرفارمنس دے کر پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں گا۔یاد رہے کہ شرجیل خان پر پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ الزام میں 5 سال پابندی لگی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *