
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی سلامتی پالیسی پیش کی، مگر اسے پارلیمنٹ میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ ایوان میں پیش کر کے پارلیمان کی رائے لی جانی چاہیے تھی۔
سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمٰن نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہے گی کہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا جس میں پالیسی کا مسودہ پیش کیا گیا، اپوزیشن نے اس اجلاس کا اس لیے بائیکاٹ کیا کیونکہ وزیرِ اعظم عمران خان اس کمیٹی اجلاس میں نہیں آتے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ہو گا کہ ملک کو آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا گیا، اسٹیٹ بینک اب بین الاقوامی سامراج کو جواب دہ ہو گا، یہ آپ کی معاشی سلامتی پالیسی ہو گی؟ یہ کیا قومی سلامتی کمیٹی ہے جس پر پارلیمان پر بحث نہیں ہوئی، جسے پارلیمان نے دیکھا نہیں۔
پی پی پی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ کیا اس میں ریاست کے خلاف وہ گروپس شامل ہیں، جو ریاست کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، کیا آپ ان کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہ رہے ہیں، کیا قومی سلامتی پالیسی کو آئی ایم ایف چلائے گا؟
Table of Contents
تباہی سرکار نے 1 سال میں بجلی 18 روپے فی یونٹ مہنگی کی: شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کہتی ہیں کہ تباہی سرکار نے 1 سال میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافہ کیا۔
شیری رحمٰن کی تقریر کے دوران محسن عزیز نے شور مچایا جس پر شیری رحمٰن نے کہا کہ آپ ہمیں بات کرنے دیں، محسن عزیز ایوان کو قابو کر رہے ہیں، یہ چیخے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کونسی قومی سلامتی پالیسی ہے جس میں پارلیمان کا پاتھ کہیں ہے، اس پالیسی سے پاکستان کا تحفظ نہیں ہو گا۔
سینیٹر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے دور میں کالے قوانین لائے جا رہے ہیں جسے قومی سلامتی پالیسی کا لبادہ پہنایا جا رہا ہے، ہم ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں۔
جس کے بعد شیری رحمٰن اور اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
بھکارن سے مبینہ اجتماعی زیادتی ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں بھکاری خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
-
جاوید لطیف نے نواز شریف کی واپسی کی نئی تاریخ کیا دی؟
مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کی نئی تاریخ دے دی۔
-
عسکری پارک کی تزئین و آرائش کیلئے تیار ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں کام کون کررہا ہے ، اس کا فیصلہ عوام خود کریں ،عسکری پارک کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہوگا کے ایم سی پارک کی تزئین و آرائش کے لئے تیار ہے۔
-
دین خود قاضی اور جلاد بننے کا حق نہیں دیتا، طاہراشرفی
وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ دین خود قاضی اور جلاد بننے کا حق نہیں دیتا،آج کردار سازی پر شدت اور غصہ غالب ہے،سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کو قتل کیا گیا،اس نے مار کھاتے ہوئے کہا تھا کلمہ پڑھتا ہوں۔
-
دوست محمد خان کی شیخ رشید پر تنقید، سینیٹ میں قہقہے
سینیٹ میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے اس وقت چرچے ہوئے جب حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر دوست محمد خان نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا، وزیرِ مملکت علی محمد خان نے دوست محمد خان اور شیخ رشید میں مقابلۂ حسن کرانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
-
بھارت کی پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔
-
گورنر شاہ فرمان نے ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
گورنر شاہ فرمان نے میئر پشاور کا ٹکٹ دینے پر کروڑوں روپے لینے کے ارباب محمد علی کے الزام پر انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
-
اسلام آباد: اومی کرون کے مزید 3 کیسز رپورٹ
اسلام آباد میں عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں
-
نسلہ ٹاور مقدمہ، اس حادثۂ وقت کو کیا نام دیا جائے؟
کراچی میں عدالتی حکم پر منہدم کی جا رہی غیرقانونی رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمہ دار سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد چھاپے کا کہہ کر پولیس کی بھاری نفری دوپہر کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پہنچی۔
-
نسلہ ٹاور کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہ ہو سکی
کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمے دار سرکاری افسران کے خلاف پولیس کے چھاپوں کے نتیجے میں تا حال کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔
-
پی ٹی آئی کا 3 سالوں میں ترقی کے ریکارڈز توڑنے کا دعویٰ
وزیرِمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے 3 سالوں کے دوران مختلف شعبوں نے ترقی کے ریکارڈ توڑے ہیں۔
-
مردان :سٹی کونسل کی 45 مخصوص نشستیں قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ
مردان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 113میں سے سٹی کونسل کی 45 مخصوص نشستیں قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کردی گئیں ۔
-
پاکستان سنگاپور سے بھی آگے جائے گا، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ پاکستان ان شا اللّٰہ سنگاپور سے بھی آگے جائے گا، ہم کفایت شعاری کے ساتھ اصلاحات لا رہے ہیں
-
قومی سلامتی معیشت کے ساتھ وابستہ ہے ، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج دنیا میں بیانیہ کی جنگ جاری ہے، قومی سلامتی معیشت کے ساتھ وابستہ ہے
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابا
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا ہے، حزبِ اختلاف کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے پر احتجاج کیا گیا۔
-
نسلہ ٹاور کیس، پولیس کا چھاپہ: SBCA افسران خوف کا شکار
کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمے دار سرکاری افسران کے خلاف پولیس کے چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران و ملازمین پولیس کو دیکھتے ہی خوف کا شکار ہو گئے۔