Categories
Breaking news

قومی اسمبلی: وزیرِخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، شور شرابا

قومی اسمبلی؛ وزیرخزانہ کی بجٹ تقریرکے دوران اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا

قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔

وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے شور سے بچنے کے لیے ہیڈ فون لگالیے، اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر جاری رکھی۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021ء کا وفاقی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں معیشت کو کئی طوفانوں سے نکال کر ساحل تک لائے، ہمیں قرضوں کی وجہ سے دیوالیہ پن کی صورتحال کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات تو درپیش ہیں مگر معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کردی گئی ہے، اب معیشت ترقی اور خوشحالی کی سمت میں رواں دواں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *