Categories
Breaking news

قومی اسمبلی نے آج 21 قوانین منظور کرکے پارلیمانی ریکارڈ قائم کردیا

قومی اسمبلی نے آج 21قوانین منظور کرکے پارلیمانی رکارڈ قائم کردیا

قومی اسمبلی نے آج 21 قوانین منظور کرکے پارلیمانی ریکارڈ قائم کردیا، قواعد کو معطل کرکے قانون سازی عمل میں لائی گئی۔

اپوزیشن نے بارہا بل پیش کرنے کے 72 گھنٹے بعد منظور کرنے کے قانون پر عمل کی درخواست کی۔

قومی اسمبلی میں احسن اقبال اور فروغ نسیم آمنے سامنے

وزیر قانون فروغ نسیم بولے احسن اقبال وہ بات کر رہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ہی نہیں پڑھا۔

بل میں کیا ہے ایوان میں کسی کو نہیں معلوم پڑھنے کا وقت دیا جائے، اپوزیشن کی درخواست مسترد کردی گئی۔

قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

مشترکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کو عوام کی نمائندگی کرنے اور بولنے کے حق سے محروم کیا۔

کورم کی بار بار نشاندہی کے بعد اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی، حکومت نے اپنے اراکین کو بڑی تعداد میں اجلاس میں موجود رہنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔

اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *