Categories
Breaking news

قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے دستخط موجود ہیں۔

تحریک میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آج کے سیشن کے دوران قواعد و ضوابط اور جمہوری اقدار کو پامال کیا۔

حکومت ایسا قانون بنا رہی ہے جس میں بھارت کے ایجنٹ کا نام ہوگا، احسن اقبال

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کل تک کلبھوشن کا نام لینا جرم تھا،کیا اب کلبھوشن کے لیے قانون منظور کروانا ثواب ہے۔

مشترکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کو عوام کی نمائندگی کرنے اور بولنے کے حق سے محروم کیا۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ قانونی بلز جو قائمہ کمیٹیوں کو اب تک نہیں بھیجے گئے، ان کو براہ راست منظور کیا گیا۔

ہمیں قومی اسمبلی میں بھی حقوق حاصل نہیں ہیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شکوہ کیا ہے کہ ہمیں قومی اسمبلی میں بھی حقوق حاصل نہیں ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ایوان میں بل پڑھنے کاحق نہیں ہے اور نہ ہی بل پر بحث کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں نیشنل اسمبلی میں اپنے ووٹ کے شمار ہونے اور اختلاف کو ریکارڈ پر لانے کا حق بھی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *