Categories
Breaking news

قومی اسمبلی اجلاس میں شگفتہ جمانی اور غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی

شگفتہ جمانی اور غزالہ سیفیقومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پیلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس قومی اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت ہوا جس میں بلاول بھٹو زرادری اور شہباز شریف غیر حاضر رہے۔ اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور اسپیکر کے ڈائس کو گھیرے میں لے کر بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے بل پیش کرنے کے موقع پر ڈیسک بجاتے رہے۔

اسی دوران پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جسے دونوں جانب کے ارکان نے مداخلت کر کے رفع دفع کیا۔

اس سے قبل منی بجٹ پر متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں منی بجٹ کی بھرپور پور مخالف اور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپوزیشن رہنماوٴں نے کہا کہ ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، جنہوں نے عوام کی جیبیں کاٹ دی ہیں منی بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کی طرف کرے گی، حکومت کے تماشے ختم ہونے چاہیے یپارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، حکومت کے اتحادیوں کو بھی چاہیے کہ منی بجٹ پر آواز اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *