Categories
Breaking news

قومی اسمبلی اجلاس: حکومتی اراکین آپس میں کیوں گھتم گتھا ہو گئے؟

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی ارکان آپس میں الجھ پڑے۔

اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر اسمبلی سیف الرحمان کی تقریرکےدوران پی ٹی آئی کے ہی نورعالم خان دیگر حکومتی ارکان سے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھے۔

اس دوران سیف الرحمان نےکہا کہ آپ میری تقریر کے دوران مداخلت نہ کریں میں ڈسٹرب ہورہا ہوں، جس پر نورعالم خان ناراض ہوگئے۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آپ تقریر کرکے دکھائیں، اس دوران پینل آف چیئرامجد نیازی نے اپوزیشن رکن آغارفیع اللہ کو فلور دے دیا۔ آغا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ جناب چیئرمین! یہ آپس میں لڑ رہے ہیں پہلے ہاؤس ان آرڈر کریں۔

امجد نیازی کا کہنا تھا کہ آپ تقریر کریں ہاؤس ان آرڈر ہوجائےگا، اس دوران مائیک بند ہونےکے بعد نور عالم خان اور سیف الرحمان آمنے سامنے آگئے تاہم حکومتی و اتحادی ارکان نے بیچ بچاؤ کرادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *