Categories
Breaking news

قصور، پیپر ملز میں آتشزدگی، 2 مزدور ہلاک، 15 زخمی

قصور، پیپر ملز میں آتشزدگی، 2 مزدور ہلاک، 15 زخمی

قصور میں پیپر ملز میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

آتشزدگی کے باعث 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کا زیادہ تر حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ آگ فیکٹری کے دوسرے حصے تک نہ پہنچ پائے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری کے دوسرے حصے میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود ہے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر قصور کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے لیے لاہور اور اوکاڑہ سے مزید گاڑیاں طلب کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *