Categories
Breaking news

قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے پانی کا حل نکال لیا گیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سمیت نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں بارش کے پانی کا حل نکال لیا گیا ہے، نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں زیر زمین واٹر ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں واٹر ٹینک بنانے کی منظوری دیدی۔
دستاویز کے مطابق واٹرٹینک میں 138 ایکڑ رقبے پرہونے والی بارش کا پانی ذخیرہ کیاجاسکے گا، زیر زمین واٹرٹینک میں 4ملین گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔نشتراسپورٹس کمپلیکس میں دس ایکڑ رقبے پر پانی کھڑا ہوتا ہے، زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر پر تقریبا 688ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے، واٹر ٹینک کی تعمیر پر لاگت کے 60فیصد فنڈز پنجاب اسپورٹس بورڈ فراہم کرے گا۔ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ زیر زمین واٹر ٹینک میں بارش کا ذخیرہ پانی گراؤنڈز کیلئے استعمال ہوگا، زیر زمین واٹرٹینک بنانے کے بعد اس کی چھت پرگراؤنڈ بنادی جائے گی، واٹر ٹینک کی جگہ کو قابل استعمال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واسا اس سے قبل لارنس روڈ پر زیر زمین واٹرٹینک بناچکا ہے، لارنس روڈ پر بننے والے ٹینک پرلان ٹینس گراؤنڈ بنائی گئی ہیں، اس وقت کشمیر روڈ اور شیرانوالہ گیٹ میں زیر زمین واٹر ٹینک بنانے کا کام جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *