
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میرے قتل کے منصوبہ سازوں کو بلٹ پروف شیشوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
ترک میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میں پہلے ہی توقع کر رہا تھاکہ کچھ ہوگا،جب ان لوگوں نے منصوبہ بنایا میں نے چار ماہ پہلے ہی بتادیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں 4 لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا، وہ طاقتور لوگ تھے، میں نے ان کا منصوبہ پہلے ہی بتادیا، جس پر انہوں نے دوسرا منصوبہ بنایا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ جن طاقتور لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا، انہیں بلٹ پروف شیشوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ طاقتور لوگ بلٹ پروف یا دیگر احتیاطوں کے باوجود بھی اپنا کام کرسکتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبےمیں مذہبی تاثر دیا گیا تاکہ دھیان ان 4 طاقتور افراد کی طرف نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیر داخلہ نے قومی ٹیلی ویژن پر ایسی وڈیوز چلائیں، جس میں واقعے کا مذہبی تاثر دیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قاتلانہ حملے سے مجھے مقبولیت حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، میں واقعے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ساری باتیں بتاؤں گا کہ واقعات کس طرح ہوئے، مجھےکئی ماہ سے اس حکومت سے احتجاجی مارچ کی صورت میں وارننگ مل رہی تھیں۔
عمران خان نے کہا کہ میرے پاس انتخاب تھا کہ یہ سب چھوڑ کر گھر میں آرام سے بیٹھ جاؤں، میں نے فیصلہ کیا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ابھی مجرم حکمرانی کر رہے ہیں، دو جماعتیں 30 سال سے پاکستان پر حکمرانی کر رہی ہیں، پاکستان کے ان حکمرانوں پر بڑے بڑے جرائم کے کیسز بنے ہوئے ہیں، یہ جیل جا چکےہیں، ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے اور ہم سے بھیڑ بکریوں والا رویہ چاہا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ اندرونی مسئلہ ہے، اسے ہمیں یہیں حل کرنا ہے، پوچھتا ہوں اس سلسلے میں باہر کی قوتیں کیا کر سکتی ہیں؟ باہر کی قوتیں جب ہی حاوی ہوتی ہیں، جب آپ اندر سے کمزور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کا صرف ایک راستہ ہے کہ لوگوں کو ان کی مرضی کی حکومت منتخب کرنے دی جائے، کسی باہر کی قوت یا اندرونی قوت کو ہم پر مجرموں کو مسلط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس صوبے میں ہماری حکومت کے ماتحت ہونے کے باوجود میں اپنا کیس رجسٹر نہیں کراسکا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان تین افراد کے خلاف کیس درج نہیں کراسکا، پنجاب پولیس نے انکار کردیا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر پنجاب پولیس کو کون کنٹرول کر رہا ہے؟
قومی خبریں سے مزید
-
موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلیے جرات مند فیصلے کیےجائیں، شہباز شریف
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے دورے میں دوطرفہ ملاقاتیں کیں اوربین الاقوامی میڈیا سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے ناروے کے ہم منصب کیساتھ موسمیاتی تبدیلی پر گول میز مباحثے کی مشترکہ صدارت کی۔
-
احسن اقبال کی مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مذاکرات سے متعلق تحریک انصاف سے رابطوں کی تصدیق کردی۔
-
پنجاب نے نئے آئی جی کی تقرری کےلیے 3 نام وفاق کو بھجوادیے
پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کےلیے وفاق کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔
-
سانحہ وزیرآباد کے تمام شواہد محفوظ ہیں، ترجمان گجرات پولیس
ترجمان نے کہا کہ پنجاب فارنزک ٹیموں نے بروقت پہنچ کر جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے۔
-
عمران خان پر حملے کا مقدمہ، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے اندراج مقدمہ سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔
-
یوم اقبال پر عام تعطیل کے اعلان پر ناصرہ جاوید اقبال کا شکوہ
حکومت پاکستان کے یوم اقبال پر عام تعطیل کے اعلان پر جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے شکوہ کیا ہے۔
-
سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف شرم الشیخ میں ہونے والے کوپ 27 میں پاکستان کا موقف پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے۔
-
حکومت پنجاب کا آئی جی فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے کےلیے وفاق کو خط
حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے کےلیے وفاق کو خط لکھ دیا۔
-
آئی جی پنجاب نے عمران خان پر حملے کی شہادتیں نامعلوم دباؤ پر ضائع کیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے وکلا کو ایف آئی آر اندراج کیلیے عدالت جانے کی ہدایت کی ہے۔
-
نیپرا نے ستمبر کےلیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کےلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 پیسے اضافے کا اعلان کردیا۔
-
عمران خان پر فائرنگ، وزیراعظم کا چیف جسٹس کو دوسرا خط
کمیشن ان سوالات پر غور کرسکتا ہے کہ کیا یہ قاتلانہ سازش تھی جس کا مقصد واقعی پی ٹی آئی چیئرمین کو قتل کرنا تھا یا محض ایک فرد کا اقدام تھا؟
-
عمران خان کی اسلام آباد کے سوا ہر جگہ احتجاج ختم کرنے کی ہدایت
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سوا تمام شہروں میں احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
-
معطل سی سی پی او لاہور فوری رپورٹ کریں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا خط
ذرائع اسٹیبلشنمٹنٹ ڈویژن کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔
-
پاکستانیوں کی اکثریت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ مسترد کردیا، سروے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا ہے۔
-
جسٹس فائز عیسٰی غلط پارکنگ پر برہم
جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے احکامات کے بعد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو لفٹر سے اٹھانا شروع کر دیا۔
-
شمس آباد مری روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان کی خاتون سے بدتمیزی
خاتون کا دعوٰی تھا کہ وہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں نے خاتون سے بدتمیزی کی۔