Categories
Breaking news

قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرینگے: نیب

قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرینگے: نیب

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ریلیف مل گیا، نیب نے گرفتار نہ کرنے کا بیان دے دیا۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے اسٹیل مل کی زمینوں کے غبن کے کیس میں قائم علی شاہ کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ آپ کی عمر اس وقت کتنے برس ہے؟

ٹرمپ کا الیکشن دیکھ لیں، ہر جگہ ایک ہی مسئلہ ہے: قائم علی شاہ

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہر جگہ ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے، ٹرمپ کا الیکشن ہی دیکھ لیں۔

قائم علی شاہ نے جواب دیا کہ میری عمر اس وقت 85 برس ہے۔

عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ قائم علی شاہ کے خلاف کیس کس اسٹیج پر ہے؟

نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیس میں انویسٹی گیشن جاری ہے لیکن قائم علی شاہ کے وارنٹ نہیں ہیں، ہم نے قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرنا۔

نیب نے قائم علی شاہ کو طلب کرلیا، سوالنامہ بھی بھیج دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سید…

عدالت نے نیب کے بیان پر قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی۔

قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈ ل میں تیسری بار درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔

نیب کی جانب سے تینوں بار گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *