Categories
Breaking news

قائمہ کمیٹی اطلاعات کا مریم نواز کی اشتہارات سے متعلق آڈیو لیک کا نوٹس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں مریم نواز کی اشتہارات سے متعلق آڈیو لیک کا نوٹس لے لیا گیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ کمیٹی اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ مریم نواز نے کس حیثیت میں ہدایات دیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا چینلز کو دیے گئے اشتہارات کے معاملے پر غور کیا گیا، جبکہ مریم نواز کی آڈیو لیک کے بعد چیئرمین کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

مریم نواز کو اپنی آڈیو پر معافی مانگنی چاہیے، فرخ حبیب

وزیر مملکت نے کہا کہ لیگی قیادت اپنی جائیدادوں کی خریداری کی رسیدیں بھی جمع کروادے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی آڈیو سامنے آنے کے بعد وزارت اطلاعات انکوائری کررہی ہے، بدھ تک مریم نواز کی آڈیو پر تحقیقات مکمل ہوجائے گی، 2008 سے اب تک اشتہارات کی تفصیلات پر رپورٹ پیش کریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے کچھ چینلز کو اشتہارات نہ دینے کی بات کی، کمیٹی اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ مریم نواز نے کس حیثیت میں ہدایات دیں۔

آڈیو کلپ سے متعلق مریم نواز سے صحافی کا سوال

صحافی نے سوال کیا کہ آڈیو کلپ میں آپ کچھ چینلزکو اشتہار دینے کا منع کر رہی ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اشتہارات روکنے سے آزادی صحافت کے متاثر ہونے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صرف سیاسی دور کی بجائے 1999 سے اشتہارات کو دیکھنا چاہیے۔

کمیٹی اجلاس میں سینئیر صحافی ضیاء الدین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.