
پنجاب کے شہر وہاڑی میں بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔
خیال رہے کہ نامعلوم چوروں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی، مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Table of Contents
قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری، رپورٹ کمشنر ملتان کو ارسال
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی تھی جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی ہے
دوسری جانب چوری کے معاملے کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری سے 10 قیدی فرار
لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں قیدی گروپوں میں جھگڑے کے دوران 10قیدی فرار ہو گئے۔
-
آغا سراج درانی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو 23 دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
-
نئے چیئرمین نیب کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی ہے۔
-
عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم
سیکرٹری سندھ بار کونسل کے قتل کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور تفتیشی ٹیم نے اب تک کی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے
-
پریانتھا کمارا قتل کیس ،26 مرکزی ملزمان ATC میں پیش
سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 26 مرکزی ملزمان کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
-
نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
نیو کراچی سیکٹر 11 جی منگل بازار کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے
-
قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری، رپورٹ کمشنر ملتان کو ارسال
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی تھی جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی ہے
-
لاہور صرف نواز شریف کا ہے: حنا پرویز بٹ
رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ لاہور صرف سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا ہے۔
-
آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس: سماعت 13 دسمبر تک ملتوی
لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ گیا۔
-
لاہور نون لیگ کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا، عطا اللّٰہ تارڑ
مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کو عزت دیتے ہوئے اپنا فیصلہ دیا، لاہور کل بھی مسلم لیگ نون کا گڑھ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اگلی بار پارٹی ٹکٹ نہ لینے کی چہ میگوئیاں کر رہے ہیں۔
-
پریانتھا کمارا پر تشدد میں ملوث مزید 7 افراد گرفتار
گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں پیش آنے والے سری لنکن شہری کے قتل کے افسوسناک واقعے میں ملوث مزید 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنےکی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق وکیل رائے نواز کھرل کی درخواست بھی مسترد ہوگئی۔