Categories
Breaking news

قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کو ایک او ر ناکامی کا سامنا

Advertisement

قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بولرز ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، سدرن پنجاب نے چوتھی اننگز میں 370 رنز کا ہدف عبور کر کے پانچ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی۔اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر سندھ نے سدرن پنجاب کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سدرن پنجاب نے کھیل کے آخری روز، آخری سیشن میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔عمران رفیق اور سلمان علی آغا نے سنچریاں اسکور کیں۔ عمران نے 130 اور سلمان نے 100 رنز بنائے۔ زین عباس 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرم اور سعد نے دوسری اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔9 راؤنڈز کے بعد خیبر پختونخوا پوائنٹس ٹیبل پر پہلی، سدرن پنجاب دوسری، ناردرن تیسری جبکہ سینٹرل پنجاب چوتھی پوزیشن پر ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *