Categories
Breaking news

قائدِ اعظم امیچرز گالف چیمپئن شپ، نوجوان گالفر کا شاندار کھیل

لاہور میں جاری قائدِ اعظم امیچرز گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز سرگودھا کے نوجوان گالفر اُسامہ ندیم کا شاندار کھیل، لیڈر بورڈ پر تیسرے سے پہلے نمبر پر آگئے۔جیم خانہ گولف کورس لاہور میں کھیلی جانے والی قائد اعظم امیچرز گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز سرگودھا کے نوجوان گالفر اُسامہ ندیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔وہ نیٹ اسکور 139 کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پہلےدن اُن کا تیسرا نمبر تھا۔ایونٹ میں لاہور جیم خانہ کے حسین عطاء 143 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ لاہور جیم خانہ کے ہی عمر فاروق کا تیسرا نمبر ہے۔سینئرز امیچرز میں ڈاکٹر ظفر اللّٰہ کا پہلا نمبر ہے اور خواتین میں بشریٰ فاطمہ کو برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *