Categories
Breaking news

قائداعظم کے سنہری اصول مسلمانوں کی آزادی کے بنیادی محرک ثابت ہوئے، شاہ فرمان

Advertisement
قائداعظم کے سنہری اصول مسلمانوں کی آزادی کے بنیادی محرک ثابت ہوئے، شاہ فرمان

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کہتے ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول ’اتحاد،ایمان اورنظم وضبط‘ مسلمانوں کی آزادی کے بنیادی محرک ثابت ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔

شاہ فرمان نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم اپنے قائد محمد علی جناح کے احسان مند اور شُکر گزار ہیں۔

بابائے قوم کا یومِ پیدائش: ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

x
Advertisement

واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 145 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *