Categories
Breaking news

قائداعظم کیوجہ سے ہم ہر روز پاکستان سے محبت کرتے ہیں، عدنان صدیقی

Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی وجہ سے ہی ہر روز پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔عدنان صدیقی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ ولادت کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اس ضمن میں عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قائداعظم محمد علہ جناح کی تصویر شیئر کی ہے اور اُس کے ساتھ ہی ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔اداکار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ’قائداعظم عمل و افکار میں مساوات، معاشرتی انصاف اور انصاف پسندی کی علامت ہیں۔‘عدنان صدیقی نے کہا کہ ’قائداعظم ہمیں ہر روز پاکستان سے پیار کرنے اور اس کے لیے زندہ رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔‘آخر میں اُنہوں نے ہیش ٹیگ HappyBirthdayJinnah کا استعمال کرتے ہوئے بابائے قوم کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *