Categories
Breaking news

قائداعظم کا تصورِ پاکستان مضبوط معیشت کے ذریعے پورا ہوگا، احسن اقبال

احسن اقبال - فوٹو: فائل
احسن اقبال – فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائداعظم کا تصورِ پاکستان مضبوط معیشت کے ذریعے پورا ہوگا۔

یومِ قائدِاعظم پر اسلام آباد سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بانی پاکستان عظیم رہنما تھے، جنہوں نے اپنی انتھک جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے دیے گئے اصول اتحاد، یقین محکم، تنظیم آج ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قائدِاعظم کا تصور پاکستان مضبوط معیشت کے ذریعے پورا ہوگا، ہم نے قومی یکجہتی کے ساتھ بانی پاکستان کے خواب کی تکمیل کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، قائداعظم کے افکار ان کے لیے بہترین رہنما اُصول ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *