
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فی کس آمدنی میں اضافے کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں سی پیک شروع کیا، ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں میں تیزی لائی، نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کا جال بچھایا۔
وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبے کو خطے میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک سیکٹر کے تعاون سے ملک میں منصوبے لگانے پر توجہ دے رہےہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
جنوبی وزیرستان: سٹی تھانہ اور چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے ناکام
خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
-
فرانس: پاکستان بزنس فورم کا J7 گروپ کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے پاکستانی جے 7 گروپ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
-
عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے، محسن شاہنواز رانجھا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں جھوٹ بولا۔
-
نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
-
عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے: طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔
-
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے دائر درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کو خارج کردیا۔
-
سنا ہے مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت لگائی ہے: بلاول
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔
-
کراچی: کے ایم سی انسپکٹر کے قتل کا 1 اور ملزم گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
-
لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 10 زخمی سول اسپتال کراچی میں جاں بحق
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں ہوئے سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی کراچی کے سول اسپتال میں جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔
-
دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں کراچی کا دوسرا نمبر
سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔
-
کراچی آنے والے مسافر کا دورانِ پرواز انتقال
اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا مسافر دوران سفر انتقال کر گیا۔
-
پنجاب اسمبلی، بہترین آپشن پر عمل ہوجائے گا، فہد حسین
فہد حسین کا ’کیا پی ڈی ایم کی طرف سے پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ کے امیدوار کا آپشن ہے؟‘ کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں تمام آپشن میز پر ہیں۔
-
موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں، بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں۔
-
بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔
-
عمران خان کے خلاف آج اکٹھے 5 کیسز کی سماعت ہوگی
ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کرے گی۔
-
ریلوے کی سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کو اہم شعبوں میں افرادی قوت پوری کرنے کیلئے تعینات کیا جائے۔
-
خضدار میں دھماکا، 13 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
-
اسمبلیاں توڑنے کا چیلنج تاحال برقرار ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا چیلنج تاحال برقرار ہے۔
-
تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے۔
-
تحریک انصاف کا باجوہ کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، حماد اظہر
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست پر نواز شریف خوش نہیں ہیں،جو بھی عمران خان کی نا اہلی کے مشورے دیتے ہیں ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں۔