
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا، فیک نیوز کےخاتمے کے لیے قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں فیک نیوز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی، پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کی شق شامل کی جائے گی، فیک نیوز سے قومی سلامتی مفادات، عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا تدارک ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں آزادی اظہار کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، صحافت کی موت سیاست اور جمہوریت کی موت ہے، سیاست، صحافت اور عوام پر چار سال قیامت کے گزرے ہیں، چینل، کالم، پروگرام، زبان اور آنکھ بند کرکے قوم کی آزادی چھیننے کی کوشش کی گئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیکا آرڈیننس اور پی ایم ڈی اے جیسے کالے قوانین، عوام کو غلام بنانے کی سازش کی گئی، صحافی برادری کی مشاورت سے چلیں گے، آپ کی آراء کی روشنی میں میڈیا کی آزادی فروغ پائے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال میں ملک کی معیشت کی طرح میڈیا کو بھی مالی طور پر تباہ کیا گیا، صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے، چاہتے ہیں جلد نقصانات کا ازالہ کریں، صحافی بے روزگار ہوئے، کئی جان سے گئے، تنخواہیں آدھی ہوگئیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ کرنے کی سازش کی، غیر ملکی سازش میں صحافیوں پر سنگین الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ایف یوجے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، جھوٹوں کو گھر تک پہنچائیں گے، جو سچ بولتا ہے، چوری پکڑتا ہے، عمران صاحب اسے غدار بنا دیتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیرملکی سازش کے نام پر اداروں، عدلیہ، میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو اسپیس نہ دی جائے، جھوٹ پر مبنی انتشاری فسادی بیانیے کے تدارک میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی جائے پناہ آزاد، غیرجانبدار میڈیا ہوتا ہے، ہم اسے طاقتور کریں گے۔
وفد نے مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
وفد نے جمہوری حکومت کے آتے ہی سابق حکومت کے سیاہ قوانین کالعدم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آتے ہی پی ایم ڈی اے کے کالے ضابطے کو کالعدم کیا، آپ کا شکریہ۔
وفد نے مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جمہوری حکومت جمہوری مزاج برقرار رکھے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
حمزہ شہباز کی حلف برداری، اتحادیوں کو تاحال دعوت نہ دی جاسکی
نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں اتحادی جماعتوں کو تاحال دعوت نہ دی جاسکی
-
عارف علوی کو عہدے کا خیال نہیں تو استعفیٰ دیں، رانا ثنا اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے کا خیال نہیں تو استعفیٰ دیں
-
عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا
-
مزید 2 وزراء کی تعیناتی، 2 کے قلمدان سپرد
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو سائنس اور ٹیکنالوجی، عبدالرحمٰن کانجو کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا قلم دان دے دیا۔
-
اسد قیصر کی بہنوئی اور دیگر کی خلافِ ضابطہ بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے خلافِ ضابطہ بھرتیاں اور ترقیاں کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
-
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
-
الیکشن کمیشن کیخلاف PTI عدالت پہنچ گئی
پاکستان تحریکِ انصاف نے ممنوع فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔
-
علیم خان حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری میں شریک نہیں ہونگے
پاکستان تحریکِ انصاف سے ناراض رہنما عبدالعلیم خان آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔
-
حمزہ شہباز کی حلف برداری، چیئرمین سینیٹ کی لاہور آمد میں تاخیر کیوں؟
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاحلف لینے کا حکم ابھی نہیں ملا۔
-
رانا ثناء کی پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
-
بلاول بھٹو اور نواز شریف کی یہ تصویر کیوں وائرل ہورہی ہے؟
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے چرچے ہیں ۔
-
پی ٹی آئی بلاول بھٹو کے دورہ لندن سے پریشان ہے، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ناکام سیاستدانوں کو چیئرمین بلاول کی سیاست سے خوف ہے
-
نوبیل انعام کیلئے نامزدگی پرخوشی ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب
نوبیل امن انعام کیلئے نامزد ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا ہے کہ نوبیل انعام کیلئے نامزدگی پرخوشی ہے۔
-
امریکی FBI نے مقتولہ وجیہہ سواتی کے موبائل فونز عدالت میں جمع کرا دیے
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس میں امریکی ایف بی آئی کی ٹیم نے راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں مقتولہ کے ذاتی موبائل فون جمع کرا دیے۔
-
خیبر پختونخوا: MPA کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
دہرے قتل کے ملزم، رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے سب جیل ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
-
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی وضاحت
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کی وضاحت سامنے آگئی