Categories
Breaking news

فیض نے مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کی، بلاول بھٹو

Advertisement
فیض نے مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد  کی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیض احمد فیض جمہور دوست سوچ کا نام اور آمریت کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔

Advertisement

فیض احمد فیض کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمر اور ان کی کٹھ پتلیاں آج بھی فیض کے نظریے و فکر کا نام لینے سے خائف ہیں۔ فیض صاحب زندگی بھر استحصال کی ہر شکل کے خلاف لڑتے رہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ فیض نے محنت کشوں کے حقوق اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔ اُسی جدوجہد کی پاداش میں ان پر غداری کے الزامات لگائے گئے، پابند سلاسل رہے اور جلاوطن ہوئے۔ کیا فیض احمد فیض کو غدار قرار دینے والی سوچ آج شرمندہ ہے، یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیض صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کا احسن طریقہ اُن کے مشن سے خود کو منسلک کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی گذشتہ پانچ دہائیوں سے ملک میں جمہور کے حقوق اور حقیقی مساوات کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مشن فیض احمد فیض کے خواب اور فکر کا آئینہ دار ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *