Categories
Breaking news

فیض آباد پر دھرنا جاری، وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی ہدایت

Advertisement
فیض آباد پر دھرنا جاری، وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو فیض آباد پر دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے مذاکرات کی ہدایت کردی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ذرائع کے مطابق نور الحق قادری ہدایت ملتے ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ فیض آباد پر دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کریں گے۔

دوسری طرف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے ایک بار پھر فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی جگہ پر پہنچ چکی ہے جبکہ رینجرز بھی معاونت کے لیے دستیاب ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق شمس آباد روڈ پر کنٹینرز لگاکر ٹریفک اور پیدل افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر کنٹینرز موجود ہیں، جڑواں شہروں کے لوگوں کو اس وجہ سے آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *