اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی کارروائی رکوانے کی انٹراکورٹ اپیل خارج کرتے ہوئے کیس کا 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنادیا۔
فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن سے پھر مہلت مانگ لی
فیصل واؤڈا کے وکیل نے چار ہفتے کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ہم تحریری دلائل جمع کروادیتے ہیں ، تمام دلائل کو ایک بار پھر سُن لیں۔
فیصل واوڈا نے چیف جسٹس کے سنگل بینچ کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے الیکشن کمیشن کو 60 دن میں نااہلی کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کو فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔
فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے کا الزام ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی؛ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا
سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے کیا گیا۔
-
عمران خان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے، حمزہ شہباز
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
-
میئر کے امیدوار کیلئے غیر منتخب رکن پر اعتراض کرنے والے خود فائدہ اُٹھا چکے، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلی دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی قانون دینا تھا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اپوزیشن سے ترامیم لی گئیں، ترامیم پیش نہ کی جائیں تو کیسے بل میں شامل کرتے۔
-
سندھ پر مسلط حکومت کیوں سندھ مخالف ہے: فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں آٹا 1100 اور سندھ میں 1460 روپے میں مل رہا ہے، سندھ پر مسلط حکومت کیوں اتنی سندھ مخالف ہے، سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے لوگوں کو ہو رہا ہے۔
-
کون لوگ ہیں یہ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں، اویس شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ کون لوگ ہیں یہ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں۔
-
وزیراعظم کی گمشدہ صحافی مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے گمشدہ صحافی و بلاگر مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔
-
احسن اقبال کے گرین لائن کے افتتاح پر اسد عمر کا ردّ عمل
وفاقی وزیر اسد عمر نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ نون لیگ کے رہنما احسن اقبال کو یہی کہہ سکتےہیں کہ ’بیگانے کی شادی میں عبدﷲ دیوانہ‘
-
نیب جواب کی کاپی سراج درانی کے وکیل کو دی جائے، سپریم کورٹ
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درخواست ضمانت کیس میں سپریم کورٹ نے نیب جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
-
وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے افغانستان کے لیے ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
-
عارف والا: کرکٹ میچ میں رنجش، نوجوان قتل
عارف والا میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے رنج میں مخالفین نے نوجوان کو والد کے سامنے قتل کر دیا۔
-
شہباز شریف کا آصف زرداری کے بیان پر افسوس کا اظہار
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے
-
7 لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو مزید 1 ماہ کی مہلت
سندھ ہائی کورٹ میں 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 1 ماہ کی مزید مہلت دے دی۔
-
کراچی، احسن اقبال نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا
رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔
-
سندھ، موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے ہوں گی
-
عائشہ اکرم سے دست درازی، ریمبو کی درخواستِ ضمانت دائر
گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے دست درازی کے کیس میں مرکزی ملزم عامر عرف ریمبو نے ضمانت کے لیے لاہور کی سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔
-
باہر بیٹھ کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، باہر بیٹھ کر کہتے ہیں پاکستان خطرناک ملک ہے