
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ کیس کے بار بار التواء پر فیصل واؤڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
Table of Contents
x
Advertisement
دورانِ سماعت فیصل واؤڈا کے وکیل محمد بن محسن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
معاون وکیل حسنین علی چوہان نے بتایا کہ فیصل واؤڈا کے وکیل محمد بن محسن لاہور میں عدالت میں مصروف ہیں، لہٰذا آج کے لیے کیس سے التواء دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کے وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست پر اظہارِ برہمی کیا۔
ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ کیس کی سماعت پر التواء مانگنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں، آپ نے التواء کی درخواست کے ساتھ ثبوت نہیں لگایا کہ وکیل کہاں مصروف ہیں۔

فیصل واوڈا کی نااہلی، پی پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 249 سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کی عدالت کا کیس، الیکشن کمیشن کے کیس سے منسلک نہیں ہے، فیصل واؤڈا کے وکیل کو لاہور کی عدالت کے ساتھ اپنا ٹائم مینج کرنا چاہیئے تھا۔
ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے معاون وکیل حسنین علی چوہان سے استفسار کیا کہ آپ پاور آف اٹارنی نہیں رکھتے، کس حیثیت سے عدالت میں آئے ہیں؟
معاون وکیل حسنین علی چوہان نے جواب دیا کہ ہم ساتھ کام کرتے ہیں، دوست کی حیثیت سے پیش ہوا ہوں۔
درخواست گزار قادر مندوخیل نے حسنین علی چوہان کو جواب دیا کہ آپ فیصل واؤڈا کے کراچی میں کوآرڈینیٹر ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ فیصل واؤڈا کیس پہلے ہی بہت بار التواء کا شکار ہے، آج فیصل واؤڈا کے وکیل کو ہمارے سوالات کے جواب دینے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پوچھا گیا تھا کہ فیصل واؤڈا نے کاغذاتِ نامزدگی میں دہری شہریت کے خانے میں ناقابلِ اطلاق کیوں لکھا، فیصل واؤڈا کے وکیل نے بیان دیا تھا کہ فیصل واؤڈا کے پاس غیر ملکی شہریت تھی، ہم نے سوال کیا تھا کہ فیصل واؤڈا نے دہری شہریت کب چھوڑی؟
یہ بھی پڑھیے
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جوابدہ کی جانب سے بار بار تاخیر الیکشن کمیشن کو قابلِ قبول نہیں، فیصل واؤڈا کے کیس میں مختصر مدت کے بعد دوبارہ سماعت کرتے ہیں، فیصل واؤڈا کیس میں 50 ہزار روپے کے اخراجات ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست کو مسترد کیا تھا، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ فیصل واؤڈا دہری شہریت سے متعلق امریکی قونصلیٹ کو لکھیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے یہ بھی کہا کہ اگر جوابدہ نے مزید تاخیر کی تو آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن امریکی قونصلیٹ کو لکھے گا۔
الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر فیصل واؤڈا خود الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں، نیز وہ بار بار التواء پر 50 ہزار روپے اخراجات کا جرمانہ بھی ادا کریں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واؤڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
اپوزیشن جتنےمرضی لانگ مارچ کرلے، مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، چوہدری محمدسرور
گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ون، ٹو، تھری ، فور جتنےمرضی لانگ مارچ کر لے، مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے۔
-
آج عدالتیں بھی غیر محفوظ ہیں: شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ آج عدالتیں بھی غیر محفوظ ہیں، ملک میں آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہو گی۔
-
حیدر آباد جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے، شازیہ مری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے۔
-
ارکانِ اسمبلی کو فنڈز کا اجراء، کیس سماعت کیلئے مقرر
وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے ارکانِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
-
ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملزمان کی سزا کم
سندھ ہائی کورٹ نے ڈکیتی اور پولیس مقابلےکے مقدمے میں ملزمان کی سزا کم کر دی۔
-
کراچی: گجر نالے پر تجاوزات آپریشن کا دوسرا روز
کراچی کے گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج دوسرا روز ہے، پولیس کی بھاری نفری شفیق موڑ کے پاس گجر نالے پہنچ گئی۔
-
پنجاب، کورونا ویکسین VIP یا سفارشی کو نہیں لگائی جائیگی
-
حیدرآباد: PDM کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
-
کراچی: گلبائی تا ہاکس بے سڑک 45 روز کیلئے بند
کراچی کے مصروف ترین علاقے گلبائی سے ہاکس بے جانے اور آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔
-
ہنگامہ آرائی کے باعث آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں بند
اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے باعث عدالتِ عالیہ اور ایف ایٹ ضلع کچہری کی تمام عدالتیں آج بند ہیں۔
-
کابینہ کا اجلاس آج، پی ڈی ایم تحریک کی صورتحال پر غور
آج ہونے والے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 30 نئی احتساب عدالتیں بنانے کی سمری پیش کی جائے گی
-
چھٹی مانگنے پر رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے، جیل وارڈن
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے وارڈر نے جیل انتظامیہ پر کرپشن اور رشوت خوری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں
-
حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں
-
لانگ مارچ کے نتیجے میں حکومت ختم ہوگی، فضل الرحمٰن
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے، بجلی، گیس اشیائے ضروریہ کوئی ایسی چیز نہیں جس کی قیمت نہ بڑھی ہوں۔
-
26 مارچ سے پہلے حکومت لانگ مارچ رکوا دے گی، فواد
وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 مارچ سے پہلے حکومت اپوزیشن سے رابطے کرکے لانگ مارچ رکوا دے گی۔
-
قلات میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
قلات کے علاقے خراسانی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔