
پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کےخلاف اپیل دائر کر دی، تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا ہے۔
وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے فیصل واؤڈا کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، فیصل واؤڈا کا اپیل میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں تھا،الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی۔
Table of Contents
فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر کاغذات نامزدگی جاری
سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جاری اور جمع کروانے کا آج پہلا دن ہے، تاحال 8 کاغذات نامزدگی جاری ہوچکے ہیں۔
اپیل میں فیصل واؤڈا نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
انہوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن سے کچھ نہیں چھپایا،الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کا اختیار نہیں ہے۔
فیصل واوڈا کا دائر اپیل میں کہنا ہے کہ امریکی شہریت پیدائش سے ہی ملی بعد میں نہیں لی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی،کار پر فائرنگ، نجی ٹی وی کا پروڈیوسر جاں بحق
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک کار پر فائرنگ کے واقعہ میں سماء ٹی وی کا پروڈیوسر جاں بحق ہوگیا، ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر سڑک کے دوسری طرف دوسری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
-
اسد عمر نے پشاور کو شاباش کیوں دی ؟
وفاقی وزیر اسد عمر نے بی آر ٹی کے باعث ’’گولڈ اسٹینڈرڈ ریٹنگ‘‘ حاصل کرنے پر پشاور کو شاباش دی ہے۔
-
پاکستان: مزید 2 ہزار 400 کورونا مریض رپورٹ، 33 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 33 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
اسحاق ڈار کے زنگ آلود بیان کو FIA استعمال کر رہا ہے: شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اب اسحاق ڈار کے زنگ آلود بیان کو استعمال کر رہا ہے۔
-
حب ریور روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
کراچی میں حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 زخمی ہو گئے۔
-
بِل گیٹس وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران عمران خان سے ملاقات میں نتیجہ خیز گفتگو پر شکریہ ادا کردیا۔
-
منڈی بہاءالدین، وزیراعظم آج جلسہ عام سےخطاب کریں گے
منڈی بہاء الدین کے قائداعظم اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے کے انتظامات جاری ہیں۔
-
وزیر خارجہ کا عالمی نمائش دبئی ایکسپو کا دورہ
انہوں نے پاکستانی قونصل خانے میں روشن ’’ڈیجیٹل اکاؤنٹس وال‘‘ اور پاسپورٹ مہیا کرنے والی نئی ونڈو کا بھی افتتاح کیا۔
-
آج بھی حیران ہوں عمران خان وزیراعظم کیسے بن گئے؟ وسیم اختر
وسیم اختر نے اپنے سابق ساتھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ خان، مصطفیٰ کمال سے بہتر میئر تھے۔
-
آرمی چیف کا دورہ بیلجیم، یورپی یونین حکام سے ملاقاتیں
-
شکرگڑھ، خواتین پر بااثر افراد کا تشدد، 7 افراد گرفتار
ملزمان نے خواتین پر بے دردی سے ڈنڈے برسائے جس کے باعث خواتین روتی اور چيخ و پکار کرتی رہیں۔
-
کراچی، پولیس اہلکار نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
اورنگی ٹاؤن میں دو ڈاکوؤں نے بینک سے نکلنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔
-
قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم کی بریت کا تحریری فیصلہ
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اتنے ہائی پروفائل کیس میں صرف 30 منٹ میں بیان ریکارڈ کیا گیا،اقبالی بیان بظاہر ایک کارروائی لگتا ہےکیونکہ باقی ہر چیز انگریزی میں ہے۔
-
عورت مارچ کے نعروں پر اعتراض ہے، نور الحق
نورالحق قادری نے کہا کہ اسلام کا جو میانہ روی کا فلسفہ ہے میں اس کےساتھ چلنے والا آدمی ہوں، ہم تنوع کے خلاف نہیں، دین، معاشرتی اقدار پرحملوں کےخلاف ہیں۔
-
ایف آئی اے کے مزید 36 سب انسپکٹرز کے بین الصوبائی تبادلے
سندھ بھیجے گئے 19 افسران کا تعلق اسلام آباد، پنجاب زون اور کے پی کے سے ہے۔
-
محسن بیگ سے متعلق جج کا فیصلہ مینڈیٹ سے متجاوز ہے ،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، پٹیشن کےاندراج پرجج عہدے سے فارغ بھی ہوچکے ہیں۔