Categories
Breaking news

فیصل آباد: کم عمرملازمہ پرتشدد کا معاملہ، 2 روز میں کہانی پلٹ گئی

فیصل آباد:کم عمرملازمہ پرتشدد کا معاملہ ،2روز میں کہانی پلٹ گئی

فیصل آباد میں کم عمر ملازمہ پر تشدد کیس کی دو روز میں کہانی پلٹ گئی، بچی پر تشدد کرنیوالے اصل ملزمان فیصل اوران کی اہلیہ نکلے۔

پولیس نے فیصل کی ساس اور سسر کو ملزم کی حیثیت سے گرفتار کرلیا، گرفتار سسر رانا منیر اور ساس ثمینہ رانا نے داماد اور بیٹی کو بچانے کے لیے تشدد کا اعتراف کیا تھا۔

Table of Contents

x
Advertisement

حقائق سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ کے مدعی چائلڈ پروٹیکیشن بیورو کی انتظامیہ سے اضافی بیان لیکر دو نامعلوم ملزمان کا اضافہ کردیا ہے۔ اصل ملزمان فیصل اور اسکی اہلیہ کو جلد گرفتار کر کے پیش کرنے کے لیے پھرتیاں دکھانا شروع کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رانا منیر نے بچی پر تشدد کا اعتراف کرکے اپنے داماد اور بیٹی کو بچانے کی کوشش کی رانا منیر ضمانت پر رہا ہوچکے جبکہ انکی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

مجسٹریٹ کی عدالت میں متاثرہ بچی کو آج پیش کیا جائے گا، اس پر تشدد کرنیوالوں کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *