Categories
Breaking news

فیصل آباد میں عید کے روز لوڈشیڈنگ، وزیر توانائی کی انکوائری کی ہدایت

فیصل آباد میں عید کے روز لوڈشیڈنگ، وزیر توانائی کی انکوائری کی ہدایت

فیصل آباد ریجن کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنی فیسکو میں عید کے روز بجلی کی بندش پر وزیر توانائی حماد اظہار نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق وزیر توانائی نے نے فیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو افسران کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فیڈرز کی بروقت بحالی میں تاخیر برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ فیسکو میں غفلت برتنے والے افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فیسکو افسران کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ متاثرہ فیڈرز میں سے اکثریت بحال کردیے گئے ہیں، جو فیڈرز ابھی تک فالٹ میں ہیں ان کو بھی اگلے ایک گھنٹے تک بحال کردیا جائے گا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں پر گئے اسٹاف اور آفیسر کو فوری حاضری کے احکامات دیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ فیصل آباد ریجن میں شدید بارشوں کی وجہ سے فیڈرز پر ٹرپنگ آرہی ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی خود تمام صورتحال کو مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *