Categories
Breaking news

فیصل آباد میں تشدد کا نشانہ بننے والی بچی لاپتا ہے، چائلڈ بیورو

فیصل آباد میں تشدد کا نشانہ بننے والی بچی لا پتا ہے، چائلڈ بیورو

چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چئیرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کے والدین کا ابھی پتا نہیں چل رہا ہے اور بچی بھی لاپتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ احمد کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کیا جارہا ہے۔ جس کےبعد بچی کو تحویل میں لیا جائے گا۔

فیصل آباد میں بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد

کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی پر تشدد کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن 1121 پر دی گئی تھی جس پر ادارے نے ایکشن لیا۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر بچی کو مرد اور خواتین نے تھپڑ مارے بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیئے اور سڑک پر بھی پھینکا۔

x
Advertisement

کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن کے مطابق بچی پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *