Categories
Breaking news

فیصل آباد: قتل ہوئی 2 بہنوں میں سے 1 کے شوہر کی لاش بھی برآمد

فیصل آباد: قتل ہوئی 2 بہنوں میں سے 1 کے شوہر کی لاش بھی برآمد

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 2 بہنوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قتل ہونے والے تیسرے شخص کی لاش بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزمان نے قتل ہونے والی 1 بہن کے شوہر کو بھی قتل کر کے اس کی لاش نہر میں بہانے کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن کے سیم نالے میں تیرتے پلاسٹک ڈرم سے 2 بہنوں زینب اور آمنہ کی لاشیں ملی تھیں۔

فیصل آباد: ڈرم سے ملنے والی 2 لڑکیوں کی لاشوں کا معمہ حل

پولیس نے مقتول لڑکیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی بنیاد پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جس میں سے ایک نے اعتراف جرم کرلیا ۔

خواتین کی شناخت کے بعد ان کے موبائل فون ڈیٹا سے انہیں قتل کرنے والے 2 ملزمان کو 2 روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تفتیش میں ملزم عمر فاروق نے آمنہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد اس کے شوہر وہاڑی کے رہائشی ظفر کو قتل کرنے اور لاش کو ٹرنک میں بند کر کے نہر میں بہانے کا اعتراف کیا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر مقتول ظفر کی لاش تلاش کر لی گئی جبکہ دونوں بہنوں کی لاشیں بھی ورثاء نے وصول کر کے ان کی تدفین کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دونوں بہنوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے 3 کمسن بچوں کو ماموں کانجن سے لے جاکر دریا پار ساہیوال کے علاقے میں ریلوے پٹری کے قریب چھوڑ دیا تھا جنہیں مقامی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی تحویل میں دے دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.