Categories
Breaking news

فیصل آباد ایئرپورٹ، شارجہ کے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد

اے ایس ایف نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر شارجہ جانے کیلئے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد کر لی
اے ایس ایف نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر شارجہ جانے کیلئے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد کر لی

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران شارجہ کے لیے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایک مسافر ناصر خان گزشتہ روز فیصل آباد سے شارجہ جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچا تھا۔

سامان کی اسکیننگ کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا گیا۔

پشاور: ایئر پورٹ پر مسافر سے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک مسافر سے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کی ہے۔

سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 اعشاریہ 438 کلو گرام ہیروئن ضبط کر لی گئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *