Categories
Breaking news

فیصل آباد پولیس کی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو روکنے کی کوشش

فیصل آباد میں ڈپٹی والا انٹر چینج پر پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی، اس دوران کارکنوں اور پولیس اہلکاروں میں دھکم پیل ہوئی۔

Advertisement

کارکن پولیس سے مزاحمت کر کے موٹروے پر آنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے کے لیے میدان سچ چکا ہے، پی ڈی ایم قیادت جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے جبکہ کارکن پر جوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

مولانا فضل الرحمان، اور بلاول بھٹو زرداری بھی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں اور کچھ ہی دیر میں ان کی آمد بھی متوقع ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے گھر مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت ہونے والا مشاورتی اجلاس بھی ختم ہوگیا، جہاں رہنماؤں نے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے کچھ فیصلے کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *